پنجاب یونیورسٹی، سلیکشن بورڈ کے اجلاس ملتوی
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد نے کہا ہے 16 مارچ سے 30 مارچ تک ہونے والے سلیکشن بورڈز کے اجلاس بھی ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین حسب معمول ڈیوٹی پر رہیں گے۔