• news

تفتان سے زائرین کاقافلہ ڈیرہ غازی پہنچ گیا‘کیمپس منتقل

ڈیرہ غازیخان (خبر نگار‘بیورو رپورٹ)تفتان سے زائرین کاقافلہ ڈیرہ غازی خان پہنچ گیاگیارہ سو سے زائد افراد پر مشتمل زائرین کو بلوچستان کے راستے پچیس بسوں پر سخت سکیورٹی حصار میں پنجاب لایا گیازائرین کو احتیاطی تدابیر کے تحت ایئرپورٹ کے سامنے غازی یونیورسٹی کے زرعی کیمپس میں چودہ روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گاکیمپس میں زائرین کی رہائش کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لئے گئے تھے پنجاب رینجرز نے کیمپس کی سیکورٹی سنبھال لی ذرائع کے مطابق تفتان سے گیارہ سو سے زائد زائرین پر مشتمل قافلہ بلوچستان کے راستے ڈیرہ غازی خان پہنچ گیا زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ گلگت اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے تاہم دیگر صوبوںکے زائرین کو کھانا وغیرہ فراہم کرنے کے بعد ان کے علاقوں میں روانہ کردیا جائے گا جبکہ پنجاب کے ساڑھے آٹھ سو سے زائد زائرین کو بیس بسوں کے ذریعے سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ کے قریب غازی یونیورسٹی کے زرعی کیمپس میں منتقل کر دیا گیا ہے ان زائرین کاتعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے ڈیرہ غازی خان لائے گئے زائرین کواحتیاطتی تدابیر کے تحت چودہ روز تک قرنطینہ میں رکھنے کافیصلہ کیاگیاہے کیمپس میں زائرین کی رہائش کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے کیمپس کی سیکورٹی کے فرائض پنجاب رینجرز نے سنبھالل اورائیرپورٹ روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے

ای پیپر-دی نیشن