• news

سعودی انسداد بدعنوانی کمشن کی کارروائی، فوجی افسروں سمیت 298 گرفتار

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کمشن نے کارروائی کرکے 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی بدعنوانیوں کے الزام میں 298 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاریاں مالیاتی جرائم و رشوت ستانی، قومی خزانے میں خوردبرد کے الزام میں کی گئیں۔ سیکشن آٹھ کے تحت فوجی افسروں سمیت 18 افراد پر سرکاری ٹھیکوں کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ ملزمان نے 2005ء سے 2015ء تک ان جرائم کا ارتکاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن