• news

پیپلزپارٹی 3 ڈویژن پر مشتمل جنوبی پنجاب صوبے کی حامی، ڈٹ کر میدان میں آگئی

ملتان (محمد نوید شاہ سے) جنوبی پنجاب میں دو سیکرٹریٹ کے قیام پر پی پی پی خم ٹھونک کر میدان میں گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جنوبی پنجاب کے ایک ہی سیکرٹریٹ کے قیام اور الگ صوبہ کے قیام کے لئے عوامی احتجاج کا پروگرام بنا لیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور مسلم لیگ ن دو صوبوں کے قیام پر رضامند جبکہ پی پی پی ایک صوبہ کے قیام کی حامی بن گئی ہے۔ پی پی پی کے مرکزی رہنما بلاول بھٹو زرداری نے اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کا جلد ہی ہنگامی دورہ کا بھی عندیہ دیا ہے جبکہ علاقہ کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم بھی تیز کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے بہاولپور اور ملتان میں دو الگ الگ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اب تک مسلم لیگ ن نے اس معاملہ پر دو سیکرٹریٹ کے قیام پر بظاہر کوئی مزاحمت نہیں دکھائی ہے۔ تاہم ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ پی پی پی نے اس معاملہ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن