روس اور ترکی کی افواج نے شام کے شمالی علاقوں میں مشترکہ پٹرولنگ شروع کردی
انقرہ (نیٹ نیوز) روس اور ترکی کی افواج نے جنگ زدہ شام کے شمالی علاقوں میں مشترکہ پٹرولنگ شروع کر دی ہے۔ ماسکو اور انقرہ کے درمیان مذاکرات کے بعد شام کے شمالی علاقوں میں جاری صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ترک اور روسی افواج نے مشترکہ گشت شروع کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشترکہ افواج ایم 4 ہائی وے پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ پٹرولنگ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا اہم حصہ تھی۔