• news

جنوب مغربی یمن میں لڑائی ، فیلڈ کمانڈر سمیت 5حوثی ہلاک

صنعاء (این این آئی )یمن کے جنوب مغربی علاقے تعز میں یمن کی آئینی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ایک فیلڈ کمانڈر سمیت کم سے کم 5 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ادھر تعز میں حوثی باغیوں کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم 8 عام شہری مارے گئے۔ الزھراء کالونی میں حوثیوںکی فائرنگ اور گولہ ناری سے تین شہری مارے گئے۔حیفان ڈاریکٹوریٹ میں ھاون راکٹ کے حملے میں ایک خاتون اور ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ تعز میں ری پبلیکن محل، التشریفات کیمپ اور شہر کے مشرق میں کلابہ محاذ میں ہونے والی لڑائی میں حوثی باغیوں کے ایک فیلڈ کمانڈر سمیت پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تعزت کے شمال مشرق اور مشر میں ہونے والی لڑائی میں متعدد جنگجو زخمی بھی ہوئے ۔

ای پیپر-دی نیشن