• news

بابری مسجد کی اراضی مندر کو دینے والا سابق بھارتی چیف جسٹس راجیہ سبھا کا رکن نامزد

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) مودی سرکار نے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے شہید بابری مسجد کی زمین مندر کو دینے والے سابق بھارتی چیف جسٹس رانجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کر دیا۔ بھارتی صدر نے سابق چیف جسٹس رانجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کا رکن نامزد کیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سفارش پر رانجن گوگوئی کو رکن نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس نے مسلمانوں کے خلاف شہید بابری مسجد کی زمین مندر کو دی تھی۔ سابق چیف جسٹس رانجن گوگوئی پچھلے سال نومبر میں ریٹائر ہوئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن