• news

کرونا: اسلام آباد ہائیکورٹ میں معمول کے مقدمات کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرونا وائرس کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت معمول کے مقدمات کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کچہری اور خصوصی عدالتوں میں بھی 5اپریل تک صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔ یہ اہم فیصلے اسلام آباد ہائیکورٹ کرائسز مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے۔ ضمانت اور ریمانڈ کیسز کیلئے ججز جیل میں سماعت کریں گے۔ اسلام آباد کی عدالتوں کی سول مقدمات کی سماعت 5 اپریل تک روک دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن