• news

پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی، ایم پی ایز ہاسٹل کو جراثیم سے پاک کرنے کی ہدایت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کی عمارت اور ایم پی ایز ہوسٹل کو جراثیم سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی عنایت اللہ لک نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو بریفنگ دی جنہوں نے اس ضمن میں احکامات جاری کر دئیے ہیں جن کے تحت اسمبلی سیکرٹریٹ فوری طور پر پوری عمارت کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کرے گا اور پنجاب اسمبلی کے ایوان، سیکرٹریٹ، کمیٹی رومز، لائبریری اور ہوسٹل کو جراثیم کش ادویات کے محلول سے دھویا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن