• news

ایکنک: کرتارپور راہداری‘ لاہور ویسٹ مینجمنٹ سمیت 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ کی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں 5ترقیاتی منصوبوں کی منطوری دے دی گئی، ایکنک نے ضلع لسبیلہ میں دریائے وینڈر پر وینڈر ڈیم بنانے کی منظوری دے دی، ڈیم کی تعمیر پر 15ارب روپے لاگت آئے گی، حکومت بلوچستان سے کہا گیا ہے کہ کمانڈ ایریا کی ترقی اور زمین کا حصول شروع کرے، ڈیم کی تعمیر میں اضافہ ہوا تو اضافی لاگت حکومت بلوچستان برداشت کرے گی، کچھی کینال کے مرحلہ ایک کے باقی ماندہ کام کے منصوبے کو منظور کر لیا گیا، اس پر 22ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا، اے بی آر کے ریونیو کو منصوبے کو بھی منظور کر لیا گیا، اس پر12-4ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کا مقصد ریونیو بڑھانا اور ٹیکس اخراجات میں کمی کرنا ہے، عالمی بینک اس کے لئے400ملین ڈالر قرضہ دے گا، مشیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ اس منصوبے پر عمل کی حکمت عملی کے بارے میں آیندہ میٹنگ میں پری ذینٹیشن دے، اجلاس میں کرتار پور کوریڈور منصوبے کی بعد از تکمیل منظوری دی گئی، اس پر16.5لاگت آئی، لاہور واٹر اینڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا اس پر14.4ارب روپے لاگت آئے گی، اس کے تحت ٹرنک سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن