• news

کاہنہ: 5سالہ مغوی بچی کی نعش جوہڑسے برآمد‘ والدہ کو غشی

کاہنہ ‘ لاہور(نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی )کاہنہ میں 5 سالہ بچی رات کو اغواہو ئی، اگلے روز جوہڑ سے نعش مل گئی۔ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ تفصیلات کے مطابق فضیلت گذشتہ شام گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی اورگزشتہ روز پراسرار طور پرجوہڑ میں ڈوبی نعش مل گئی‘ والدین نے نامعلوم وجوہات پوسٹمارٹم نہ کروایا اور اسطرح یہ بات راز ہی رہ گئی کہ معصوم پری سے کیا معاملہ ہوا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے اپنا فرض ادا کرلیا اور لواحقین کے پوسٹمارٹم نہ کروانے پر سکھ کا سانس لیا۔ فضیلت کا جنازہ دیکھ کر والدہ کو غشی کے دورے پڑتے رہے۔پولیس کے مابق کاہنہ کی رہائشی 5سالہ فضیلت والدین کے ہمراہ شادی میں گئی تھی‘ اس دوران وہ بچوں کیساتھ کھیلنے باہر نکل گئی اس دوران اچانک غائب ہونے پر اہلخانہ پریشان ہو گئے اور بچی کو تلاش کرتے رہے مگر ناکام رہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹوں کے بعد نعش جوہڑ سے نکال لی۔

ای پیپر-دی نیشن