• news

قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس پرسوں طلب، بائیومیٹرک حاضری ختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس نے کرونا وائرس سدباب کیلئے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ سرکلر میں بائیومیٹرک حاضری ختم سپریم کورٹ میں داخلے کیلئے آنے والوں کی سکریننگ کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمٹی کا اجلاس 19 مارچ کو دن چار بجے سپریم کورٹ میں طلب ہوگا۔ اجلاس میں ملک بھر کی عدالتوں میں سائلین کو کرونا وائرس سد باب انتظامات پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں داخلے کے پر ڈیوٹی دینے والے تمام افراد کو فیس ماسک اور آنیو الوں کی سکریننگ کی ہدایات دی گئیں۔ سیکورٹی پر مامور افراد کو سائلین سے ہاتھ ملانے سے بھی منع کر دیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے ملازمین میں سے اگر کسی نے چائنہ یا ایران کا حال ہی میں دورہ کیا ہے تو فوری اپنے انچارج کو معطلع کرے اور سکریننگ کروائے میڈیکل آفیسر بخار چیک کرنے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن