• news

امریکی یونیورسٹی کا اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ : کمپنیوں سے سرمایہ کوری نہ کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی ایک بڑی یونیورسٹی نے اسرائیل کے معاشی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایسی تمام کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری نہ کرنے اور سرمایہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کے قبضے سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔پروان یونیورسٹی کی مشاورتی کمیٹی نے باضابطہ سفارش کی ہے کہ یونیورسٹی کسی بھی ایسی کمپنی سے اپنی سرمایہ کاری واپس لے جو فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔یونیورسٹی کے اخبار نے کہا ہے کہ اس کمیٹی کی طرف سے یہ سفارش یونیورسٹی کے صدر اور اس کے اعلی انتظامی ادارے کوکی گئی ہے جس کے ساتھ ایک رپورٹ بھی شامل تھی۔اس کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں ان کمپنیوں کے نام اور دیگر تفصیلات بھی شامل ہیں جوپہلے ہی اسرائیلی ریاست کا بائیکاٹ کرچکی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن