• news

زمبابوے کے سکندررضا اور قومی کرکٹرزعابد علی ‘ سلمان علی پی ایس ایل میں شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) غیرملکی کرکٹر سکندر رضا سمیت قومی کرکٹر عابد علی اور نوجوان آلراؤنڈرسلمان علی آغا ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے ہیں۔ تینوں کھلاڑی بطور متبادل کرکٹرز لیگ کا حصہ بنے ہیں۔زمباوے کے آلراؤنڈر سکندر رضا(سلور کٹیگری) پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب دائیں ہاتھ کے بلے باز عابد علی اور سلمان علی آغالیگ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب سلور کٹیگری میں کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن