انسانی حقوق ڈویژن کیلئے پر 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری ہوئے
اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان) انسانی حقوق ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کیئے ہیں۔ حکومت نے ایکشن پلان کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ، وزارت انسانی حقوق میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 2 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔