رحیم یارخان 2کمسن بہنیں زہریلا دودھ پینے سے جاںبحق
رحیم یار خان(این این آئی) بستی اقبال آباد میں زہریلا دودھ پینے سے دو کمسن بہنیں ریسکیو ذرائع کے مطابق جاںبحق ہونے والی دو سالا دعاعرفان اور تین سالا فضہ عرفان شامل ہیں دونوں بہنوں کو والدہ نے علی الصبح رات سے پڑا ہوا دودھ پلایا تھا شبہ ہے کہ دودھ میں چھپکلی گر گئی ہوگی دودھ پینے کے بعد بچیوں کی حالت غیر ہوئی ریسکیو 1122 کی ٹیم پہنچی مگر بچیاں جاں بحق ہو چکی تھیں-