• news

وضو کا پانی دوبارہ استعمال کریں‘ جوڈیشل واٹر کمشن: ڈولفن کی نشاندہی‘ ضیاع پر 16 چالان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جوڈیشل واٹر کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں وضو کے پانی کو دوبارہ استعمال کے ماڈل کو پورے صوبے میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں چیئرمین جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے ہدایات جاری کر دیں، اس سلسلہ میں صوبے کی تمام پی ایچ اے اتھارٹیز اور پانی کے محکموں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ واسا نے شہر میں صاف پانی کا ضیاع کرنے والوں کے خلاف ڈولفن فورس کی نشاندہی پر 16 چالان کر دئیے، جن میں 11 کمرشل اور 5 گھریلو صارفین شامل ہیں۔ گھریلوصارفین میں ماڈل ٹاؤن، سبزہ زار، پی ایس نیو کوٹ اور نبی پورہ غالب مارکیٹ شامل ہیں جبکہ کمرشل صارفین میں ڈیوس روڈ، پپوجی ٹکاٹک ملتان چونگی، خان مٹن بیف شاپ اسلم چوک کالج روڈ ٹاؤن شپ، فیاض بیف شاپ ابو بکر روڈ ٹاؤن شپ، عمیر ملک شاپ 60 فٹ روڈ پی ایس شیرا کوٹ، ہائی ٹیک لبریکینٹس مین بولیوارڈ گلبرگ، میلن شادی ہال گلشن راوی، وٹو جوس لیاقت چوک شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن