• news

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بلاتاخیر فوج کی خدمات حاصل کریں گے، جو بائیڈن

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے سابق نائب صدر اورڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹر مپ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اب بلا تاخیر امریکی فوج کی خدمات حاصل کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنے حریف امیدوار برنی سینڈرز کے ساتھ تقریر کے دوران کہا کہ ہم کورونا وائرس کی وجہ سے جنگ کے دھانے پر کھڑے ہیںاور اب وہ فوج کی خدمات لیں گے۔ اس موقع پر جوبائیڈن کے حریف امیدوار برنی سینڈرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب اس صدر کو روکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کے لیے ناقابل قبول ہے کہ غیر موزوں معلومات سے امریکی عوام کو الجھایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن