فیروزوالہ: دیور کی بھاوج سے زیادتی چیچہ وطنی‘ پنڈی بھٹیاں اور ڈسکہ میں لڑکی اور 3لڑکے درندگی کا نشانہ
فیروز والا‘ پنڈی بھٹیاں (نامہ نگاران) فیروز والا میں دیور کی بھاوج، چیچہ وطنی میں نازیبا ویڈیو بنا کر لڑکی سے 3سال تک زیاددتی‘ پنڈی بھٹیاں میں 9سالہ بچے‘ ڈسکہ میں 2کزنوں کو ہوس کا نشناہ بنا ڈالا گیا۔ فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق بیرون ملک گئے ہوئے شخص کی بیوی (س) گھر میں اکیلی تھی کہ دیور اشفاق نے اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ چیچہ وطنی میں اوباش نوجوان سلمان نے نازیبہ ویڈیو بنا کر لڑکی سے 3سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور والدین کو بتانے پر لڑکی کے والد پر حملہکر کے ناک کاٹنے کی کوشش کی۔ ڈسکہ میں الف اور (ع) گھر سے کھیلنے کیلئے نکلے تو ان کو اوباش ملزمان گلزیب‘ عبداللہ‘ عمیر‘ شاہ زیب اور ارباز نے حویلی میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پنڈی بھٹیاںسے نامہ نگار کے مطابق 9سالہ الف نے شیخاں روڈ پرموٹر سائیکل سوار سے لفٹ لی تو اس نے راستے میں ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔