کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر پاکستان نے تمام ممالک میں قونصلر سروسز کو معطل کر دیا
اسلام آباد( آئی این پی) کرونا وائرس خطرات کے پیش نظر پاکستان نے تمام ممالک میں قونصلر سروسز کو معطل کر دیا ہے ، فیصلے کے تحت قونصلر سروسز18 مارچ سے3 1اپریل تک معطل رہیں گی تاہم پاور آف اٹارنی کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا جبکہ دستاویزات کی کورئیرسروسز کے ذریعے تصدیق ہوگی، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر وزارت خارجہ کی قونصلر سروسز معطل کر دی گئی ہیں اور یہ 18 مارچ سے3 1اپریل تک معطل رہیں گی جبکہ پاور آف اٹارنی کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دستاویزات کی کورئیرسروسز کے ذریعے تصدیق ہوگی اور اس حوالے سے پاکستانی میشنز ڈپلومیٹک کور سے رابطے کیلئے خصوصی سیل بھی تشکیل دیاگیاہے۔