ریاست مدینہ کے دعویدار کرونا کٹ کی موجودگی یقینی بنائیں: مصطفیٰ کمال
کراچی(نیٹ نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ اور ایم کیو ایم کا مہاجر کارڈ چلنے نہیں دیں گے، ریاست مدینہ کے دعویدار کرونا وائرس کی کٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں، سندھ حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ایس پی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی، ایم کیو ایم نے کچھ روز پہلے دوبارہ مہاجرکارڈ کھیلنے کی کوشش کی ہے، ایم کیو ایم نے جن مسائل پر آواز بلند کی ہے پی ایس پی اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کرونا وائرس پر منافع خوروں نے ماسک اور سینیٹایزر خرید لئے انہیں شرم آنا چاہئے، حکومت اشیاء مہنگے داموں بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرے۔