• news

تمام عدالتیں 3 ہفتے سول مقدمات نہ سنیں: حکومت کی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے چیف جسٹس اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کو درخواست کی ہے کہ تمام عدالتیں تین ہفتوں کیلئے سول نوعیت کے مقدمات نہ سنیں۔ وزارت قانون کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا ہے جس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔ رجسٹرار کو حکومتی خط چیف جسٹس کے سامنے رکھنے کا کہا گیا ہے۔ چیف جسٹس کو درخواست کی گئی ہے کہ تمام عدالتوں کو تین ہفتوں تک سول نوعیت کے مقدمات نہ سننے کی ہدایت کی جائے۔ ضمانت اور ریمانڈ کے کیسز میں جوڈیشل مجسٹریٹس اور سیشن عدالتوں کے ججز جیلوں کے دورے کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تین ہفتوں بعد حکومت اس درخواست کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

ای پیپر-دی نیشن