کرونا آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے: نوبل انعام یافتہ پروفیسر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ پروفیسر سٹین فورڈ یونیورسٹی مائیکل بیوٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ انسانیت اس وبا سے سلامتی کے ساتھ نکل جائے گی۔ پہلے چین کے علاقے ہویئی میں کرونا وائرس کے متاثرین کے بڑھنے کی تعداد90فیصد یومیہ تھی۔ 90روز میں ساری دنیا وائرس سے متاثر ہو سکتی تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔