بنگلہ دیش: ہندو پجاری کا قتل‘ عدالت نے 4 افراد کو سزائے موت سنا دی
ڈھاکا(آئی این پی)بنگلہ دیش کی عدالت نے مقامی انتہا پسند تنظیم کے چار ارکان کو ایک کمیونل فساد کے دوران ہندو پجاری کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی ، سزائے موت پانے والوں پر الزام تھا کہ 2016میں اقلیتوں کے خلاف حملوں کے دوران انھوں نے ہندو پجاری کا سر قلم کر دیا تھا۔