ایران میں کرونا وائرس کے باعث 85 ہزار قیدیوں کی عارضی رہائی
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کرونا وائرس سے مزید 135 ہلاکتوں کے باعث مجموعی تعداد ایک ہزار تک جاپہنچی ہے جس کے بعد 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات تاخیر سے اْٹھائے گئے۔