فیروزوالا: بیٹے کی موت پر باپ‘ فیصل آباد میں معمر خاتون کی خودکشی
فیروزوالا‘ فیصل آباد (نامہ نگار+ آن لائن) ضیا آباد کالونی میں جواں سال بیٹے کے انتقال پر باپ نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیصل آباد میں بیماری سے تنگ معمر خاتون نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کی آبادی ضیاء آباد کالونی میں اعجاز رفیق کا جواں سال بیٹا انتقال کر گیا۔ جس پر دلبرداشتہ باپ نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دوسری طرف فیصل آباد 52 ر۔ب شاہکوٹ کی رہائشی 70 سالہ انور بی بی زوجہ غلام محمد عرصہ دراز سے بیماری میں مبتلا تھی، گزشتہ روز خاتون نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں اور دم توڑ گئی۔