اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158.50 روپے برقرار
لاہور (کامرس رپورٹر)گزشتہ روز سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 2 پیسے کے اضافے سے 158 روپے 42 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 158 روپے 50 پیسے برقرار رہی۔