چیف سیکرٹری پنجاب نے کرونا کرائسس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے صوبے میں کرونا وائرس کی مستقل مانیٹرنگ، اشیاء خوردونوش کی فراہمی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے کرونا کرائسس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔