سعودی عرب میں بھی ماسک مہنگے داموں فروخت
ریاض(آن لائن ) سعودی مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی 133 تک جا پہنچی ہے۔ اس موذی وائرس سے بچاؤ کی خاطر لوگ دھڑا دھڑ سرجیکل ماسک خرید رہے ہیں جس کے نتیجے میں ماسک کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ماسک کا جو پیکٹ بیس ریال میں ملتا تھا اب چالیس ریال میں دستیاب ہے۔