چمن سپین بولدک بارڈر کھلا رکھنے پر عمرا ن خان کے شکر گزار ہیں: عبداللہ عبداللہ
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان رہنما عبداللہ عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چمن سپن بولڈک بارڈر پر کھلا رکھنے پر عمران خان اور حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ مشکل وقت میں چمن بارڈر سے اشیاء کی ترسیل جاری ہے۔ افغانستان پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتا ہے، پاکستانی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔