• news

کرونا: اپوزیشن انتظامات نہ ہونے کا معاملہ سینٹ میں اٹھائے گی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن نے معاملہ سینٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کا ریکوزیشن اجلاس بلانے کیلئے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ ظفرالحق نے ریکوزیشن اجلاس بلانے کے لئے دیگر جماعتوں سے رابطے کئے ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیریں رحمنٰ سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے بات کر جواب دیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن