دلیپ کمار کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں چلے گئے
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کرونا کے خطرے کے پیش نظر قرنطینہ میں چلے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی وبا کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار نے خود کو آئیسولیٹ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے موقع پاتے ہی مجھے آئیسولیٹ کردیا ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی وائرس حملہ آور نہ ہوسکے۔ دلیپ کمار نے ایک اور ٹوئٹ اردو میں کیا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کے عالمی وبا کورونا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرحدوں کو پار کررہی ہے۔