• news

کرونا کیخلاف وٹس ایپ نے 2بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) واٹس ایپ نے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے عالمی سطح پر نمٹنے کے لئے آج سے دو اقدامات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت اور یو این ڈی پی کے اشتراک سے عالمی سطح پر واٹس ایپ کرونا وائرس انفارمیشن مرکز کا آغاز کرنے کے ساتھ پوئنٹر انسٹی ٹیوٹ کے انٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک (آئی ایف سی این) کو ایک ملین ڈالر کا عطیہ بھی دیا ہے۔ واٹس ایپ کورونا وائرس انفارمیشن مرکز کا آغاز آج سے اس لنک (whatsapp.com/coronavirus) سے ہوگیا ہے جو صحت کے شعبے میں کام کرنے والے حکام ، آگہی فراہم کرنے والے افراد، سماجی رہنما، فلاحی اداروں، مقامی حکومتوں اور ملک میں ان کاروباری اداروں کو سادہ اور قابل عمل رہنمائی فراہم کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن