• news

تفتان قرنطینہ میں ناکافی انتظامات ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے نوٹس لے لیا

اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے تفتان قرنطینہ میں ناکافی انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو تفتان میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وفاقی حکومت تفتان میں فوری سہولیات فراہم کرے، تفتان قرطینہ پاکستان میں کورانا وائرس کا مرکز بن رہا ہے، اتنی تعداد میں لوگوں کو ایک ساتھ رکھنے سے وائرس پھلنے گا، جن افراد کو وائرس نہیں تھا ان کو بھی ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن