منجمد اثاثے بحال کرانے کیلئے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے مسلم لیگ( ن) کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کر دی۔ اے این ایف حکام نے محمد حنیف عباسی کے اثاثے ایفی ڈرین کیس میں منجمد کئے گئے ہیں۔