طبی عملے کے جذبے کو سلام ، ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے: فردوس عاشق
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں قومی جذبے، اتحاد واخوت کے ساتھ ایک دوسرے کا احساس اور خیال رکھنا ہے، سلام پیش کرتے ہیں ان ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کو جو اس جذبے کے ساتھ خدمت کی عظیم مثال بن رہے ہیں۔ ٹویٹ میں کہا حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے عوام کے تحفظ و سلامتی کیلئے پوری تندہی سے کام کر رہے ہیں، ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ احتیاطی تدابیر پر نہ صرف خود عمل کرے بلکہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال رکھے، ہم نے کرونا کی وباء سے قومی عزم کے ساتھ لڑنا ہے۔