کرونا خدا کی نافرمانی‘گناہوں کی سزا‘عالمی اداروں سے تعاون کرینگے:افغان طالبان
کابل(این این آئی )افغان طالبان نے کورونا وائرس کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی اداروں اور ان کے کارکنوں کے تحفظ کا وعدہ کرتے ہوئے انہیں عالمی وبا سے لڑنے میں تعاون کا اعلان کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق طالبان نے ایک بیان میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے زیرکنٹرول علاقوں میں ادویات، طبی امداد اور ضروری مشینری بھیج دیں۔ ہمارے برادر کاروباری حضرات اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری کی روشنی میں بحران کے وقت میں اپنے ساتھ والے لوگوں سے تعاون کریں۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے بیان میں کہا کہ وائرس خدا کی نافرمانی اور گناہوں کی سزا ہے۔