• news

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ہماری زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے:اتھلیٹس

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) اولمپکس کے انعقاد کے حوالے کوئی حتمی اعلان نہ کیے جانے پر اتھلیٹس نے انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ 24جولائی سے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے جاپان میں شیڈول ہیں۔یونان کی اولمپک چیمپئن قطرینا سٹفنیدی نے کہا کہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ہماری زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے کیونکہ اس صورتحال میں ہمارے لیے ٹریننگ ناممکن ہو گئی ہے۔ا انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ہماری، ہمارے اہلخانہ اور عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، آپ آئندہ چار ماہ میں نہیں بلکہ اس وقت ہماری زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔27سالہ ورلڈ چیمپئن جانسن تھامسن نے کہا کہ وہ فرانس میں لاک ڈاؤن کے سبب اب وہاں سے واپس لوٹ رہی ہیں تاکہ برطانیہ میں ٹریننگ کر سکیں۔کمیٹی کی ہدایات انتہائی پریشان ہیں ۔ خود کو دباؤ میں محسوس کر رہی ہوں کیونکہ روزمرہ کے معمولات برقرار رکھتے ہوئے ٹریننگ ناممکن ہے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی رکن ہیلی ویکن ہیسر نے تنقید کاکرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو درپیش موجودہ بحران کی صورتحال میں اولمپکس کی گورننگ باڈی کا فیصلہ غیرذمے دارانہ ہے۔2019 کی ورلڈ چیمپئن شپ کی 5ہزار میٹر کی دوڑ میں برطانیہ کی نمائندگی کرنیوالی جیسیکا جڈ نے کہا کہ ہم کس طرح سے اپنی تیاریاں جاری رکھ سکتے ہیں، کوئی بتائیگا کہ ہ حالات کب تک معمول پر آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن