• news

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر بھی بند

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی لاہور اور کراچی میں واقع اپنے دفاتر کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت کی ہدایت کے مطابق عالمی سطح پر پھیلنے والے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات سے متعلق ہدایت کی روشنی میں تمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے، پی ایچ ایف دفاتر جو لاہوراور کراچی میں واقع ہیں اگلے حکم تک بند رہیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں دفاتر مختصر نوٹس پر دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن