دو ہفتوں سے اوور آل لاک ڈائون کی طرف جارہے ہیں: فردوس عاشق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبوں کے ساتھ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ ہم اوور آل لاک ڈائون کی طرف جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا دو ہفتوں کیلئے اوور آل لاک ڈائون کی طرف جارہے ہیں کرونا وائرس کے مسئلے کو تمام ٹیکس ہولڈرز اور حکومت کے ساتھ مل کر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ عوام کو یہ سمجھانا پڑے گا سماجی طور پر رابطے نہ کرنا ان کے مفاد میں ہے۔ صورتحال کی نزاکت اس بات کا تقاضا کرتی ہے اپنی اپنی سیاسی دکانوں کو بند کرلیں مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے جس کا اطلاق تمام صوبوں میں ہونا چاہئے۔