• news

کرونا: لاہور کی اہم شاہراہوں، مارکیٹوں میں کلورین سپرے شروع

لاہور (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرونا وائرس انتظامات کے حوالے سے شہر کی اہم شاہراہوں پر کلورین سپرے شروع کر دیا ہے۔ کلورین سپرے سے مختلف وائرس کا خاتمہ ہوگا۔ ریگل چوک، شادمان مارکیٹ، مال روڈ، بیڈن روڈ، سیکرٹریٹ روڈ اور دیگر شاہراہوں کو کلورین سپرے سے دھویا گیا۔ سپرے کا مقصد جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے۔ کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال نے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کا علی الصبح دورہ کیا۔ اے ڈی سی ریونیو اصغر جوئیہ اے سی سٹی تبریز مری اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا کہ کلورین سپرے کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن