• news

فیصل آباد: کرونا کے باعث ٹیکسٹائل کے آرڈر منسوخ، 30 ارب کا نقصان، ساڑھے 7لاکھ مزدوروں کا مستقبل دائو پرلگ گیا

فیصل آباد (صباح نیوز) فیصل آباد میں کرونا وائرس کے خدشہ پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے30ارب روپے کے آرڈر منسوخ ہوگئے جس کی وجہ سے بڑا خطرہ بے روزگاری اور بھوک پیدا ہوسکتا ہے۔ سینئر تاجر رہنما میاں نعیم کے مطابق صرف فیصل آباد میں 7لاکھ 50ہزار مزدوروں کا معاشی مستقبل دائو پرلگ گیا ہے۔ انہوں نے 3ماہ تک معاشی بدحالی سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے سابق ریجنل چیئرمین چوہدری حبیب احمد گجر کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ انڈسٹری بند بھی ہوگی تو مزدوروںکو تنخواہیںملتی رہیںگی اور ان کے گھروںکے چولہے بند نہیں ہوں گے۔ ایک سال قبل انڈسٹری کی15روزہ ہڑتال میں مزدوروں کو تنخواہیں ادا کی گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن