تفتان قرنطینہ سنٹر پر تنقید‘ مراد علی شاہ نے جام کمال سے معافی مانگ لی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کرونا کی روک تھام سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تفتان قرنطینہ میں سہولیات سے متعلق تنقید کرنے پر جام کمال سے معذرت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بلوچستان حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مراد علی شاہ کے تعریفی کلمات کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کرونا کیخلاف اقدامات میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔