• news

پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں قرنطینہ سینٹر قائم کردیا

کراچی(نیوز رپورٹر)پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کردیا۔اعلی سول اور فوجی حکام نے سوک سینٹر میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلی سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، کیمپ میں حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اور آرمی کی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں۔ پاکستان آ رمی کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر کورونا کی تشخیص کے لیے اسکریننگ کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کمشنرکراچی افتخارشالوانی نے اعلی سول وفوجی حکام کوہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے اسپتال میں دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا۔اس موقع پربتایا گیا کہ ہنگامی اسپتال میں مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی ایکپسوسینٹرمیں حفاظتتی اسپرے کیا گیا ہے جبکہ طبی اور سیکورٹی عملہ تعینات کردیا گیاہے۔ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹربھی قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن