• news

کرونا پر چینی ماہرین کی ویڈیو کانفرنس‘ پاکستان سمیت 20ممالک سے تجربات شیئر

اسلام آباد (شنہوا) کرونا وائرس کی صورتحال پر چینی ماہرین کی چار گھنٹے طویل انٹرنیشنل ویڈیو کا نفرنس منعقد ہوئی۔ چینی ماہرین نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ مشکل وقت میں چین کے شکر گزار ہیں۔ چینی حکام نے پاکستانی ماہرین کے سوالات کے جواب دیئے، ویڈیو کانفرنس سے ہمارے علم میں اضافہ ہوا۔ چینی سفارتخانے کے مطابق یورپی، وسطی اور جنوبی ایشیا کے 20 ممالک، پاکستان کی جانب سے20 کے قریب ماہرین ویڈیو کانفرنس میں شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن