• news

کرونا‘ آسٹریلیا سے واپس کیویز کرکٹرز خود کو قرنطینہ کرینگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث سیریز ادھوری چھوڑ کر سڈنی سے واپس آنیوالے 15 کیوی کرکٹرز اور سٹاف خود ہی احتیاطی تدبیر کے طور پر قرنطینہ کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں گے۔ فیصلہ وزیراعظم جیسیکا آرڈن کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔
، حکومتی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے واپس آنے والے نیوزی لینڈ کے ہر شہری کیلئے 14 روز کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا اور کرکٹرز بھی اس کی پابندی کر رہے ہیں۔کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کردیا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیونٹی کرکٹ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے بعد کلب اور سکول کرکٹ کے علاوہ کرکٹ پروگرامز اور ٹریننگ بھی روک دی گئی ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے بھی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اپنا دورہ نیوزی لینڈ ملتوی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن