پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ پلان جاری کر دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ پلان جاری کردیا ۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر کوچز نے صوبائی اور سنٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو تین ہفتے کا ٹریننگ پلان بھجوایا ہے۔ کھلاڑی فزیکل ٹریننگ پر خصوصی توجہ دیں، کھلاڑیوں کو رننگ اور سٹریچنگ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔کھلاڑی تین ہفتے کیلئے جم ٹریننگ کم کریں، تین ہفتے کے بعد صورتحال دیکھ کر کھلاڑیوں کو مستقبل کا پلان فراہم کیا جائیگا۔ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر فزیکل ٹریننگ اور ایکسرسائز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔