پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کر دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو دو مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کر دیا۔پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجنلس اینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ نہ کرنا ہے۔ تحریری جواب جمع کرانے کے لیے 31 مارچ تک کا وقت ہے۔ آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا چھ ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو اینٹی کرپشن کوڈکے تحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔