ڈیرن سیمی ‘بین کٹنگ ‘ایرن ہالینڈ نے تنہائی اختیار کرلی
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کر تنہائی اختیار کرلی، انہوں نے ٹوئٹر پر مداحوں کو تنہائی اختیار کرنے کی اطلاع دی۔سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن کچھ احتیاطی تدابیراختیار کی ہیں۔ 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروں گا۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے، امید ہے یہ وقت گزر جائیگا۔پی ایس ایل پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے بھی آسٹریلیا اپنے گھر پہنچ کر 14 دن تک تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نمائندگی کرنیوالے ان کے شوہر بین کٹنگ بھی قرنطینہ ہو گئے۔