کامونکے، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، دینہ ، ساہیوال میں کرونا کے 10مشتبہ افراد ہسپتال داخل
کامونکے، وزیر آباد، لالہ موسیٰ، دینہ، ساہیوال (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت)کامونکے میں 2 سالہ بچے میں ہاشم کو کرونا کے شبہ میں تحصیل ہسپتال داخل کردیا گیا۔ وزیر آباد میں بیرون ملک سے آنیوالے 454 افراد کی فہرست جاری، لالہ موسیٰ میں کرونا وائرس کے شبہ میں سپین پلٹ شخص اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہسپتال داخل، دینہ میں بھی کرونا کا پہلا مریض نکل آیا، بہن اور بیٹے سمیت ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال میں داخل مریض کو ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر آئسولیشن یونٹ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب سے آئے نئے مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جبکہ گاؤں کمیر میں بیرون ملک سے آئے دو مشتبہ بھائی محکمہ صحت کی ٹیم کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق خان ٹائون میں محمد رضوان کے دو سالہ بیٹے ہاشم کو کرونا وائرس کے آثار دیکھ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، بچے کا تایا چند روز قبل مسقط سے آیا تھا۔